the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ٹرمپ کی حرکتوں کا خمیازہ بیٹی کو بھی بھگتنا پڑ گیا۔ امریکا کے بڑے فیشن مراکز کا ایوانکا کے ملبوسات رکھنے سے انکار کر دیا، ڈونلڈ ٹرمپ انکار کرنے والوں پر برسے تو احتجاج زور پکڑ گیا، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگا دیا ادھر وائٹ ہاؤس بھی ٹرمپ کے خاندان کی وکالت پر اتر آیا۔ تنازعات میں گھرے امریکی صدر، بیٹی کے کاروبار کی حمایت میں بیان دے کر نئی مشکل میں پھنس گئے۔ اسٹور چین کی جانب سے ایوانکا ٹرمپ برانڈ کے ملبوسات اور جیولری کی فروخت روکنے کے اعلان پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت تنقید کی اور کہا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان اسپائسر کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا



کہ نارڈ اسٹروم کی کارروائی صدر کی بیٹی پر حملہ ہے۔ کسی کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے تشویش ہے تو ہو لیکن ان کے اہل خانہ کے ساتھ زیادتی ناقابل قبول ہو گی۔ صدر ٹرمپ بطور باپ اپنی بیٹی کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈیموکریٹس رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کے اپنی بیٹی کے بزنس کی حمایت میں بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے خاندان کے وسیع و عریض بزنس کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا ہے۔ لبرل واچ ڈاگ کے صدر رابرٹ وسمین نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے فیملی بزنس سے دور رہنے اور اس سے متعلق کچھ نہ کہنے کا کہا تھا۔ ایوانکا کے بزنس پر ان کا ردعمل اس دعوے کو جھوٹا ثابت کرتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.